ستمبر 15, 2024

فیض حمید ملک کا اثاثہ تھا جسے ضائع کردیا گیا۔ عمران خان

سیاسیات- بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فیض حمید ملک کااثاثہ تھا جسے ضائع کردیا گیا‘ باجوہ نے نواز شریف اور شہباز شریف کے کہنے پر فیض حمید کو عہدے سے ہٹایا جس پر میری سابق سپہ سالار سے سخت تلخ کلامی ہوئی تھی‘افغانستان کا معاملہ چل رہا تھا اس لئے جنرل فیض حمید کو نہیں ہٹانا چاہتا تھا‘ فوج جنرل (ر) فیض حمید سے تفتیش کر رہی ہے یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے، مجھے اس سے کیا ہے؟ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا احتساب کر رہے ہیں اچھی بات ہے لیکن پھر یہ سب کا احتساب کریں۔ وہ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کررہے تھے ۔بات چیت سے قبل اڈیالہ جیل کے عملے نے عمران خان کو میڈیا سے گفتگو کرنے سے روکنے کی کوشش کی جس پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اور سابق وزیراعظم کی آپس میں تلخی بھی ہوئی۔عمران خان نے کہا کہ مجھے نہ روکو، یہ اوپن کورٹ ہے، مجھے میڈیا سے بات کرنے دو۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eleven + eighteen =