نومبر 25, 2024

ٹی ٹی پی کے دوبارہ سر اٹھانے کے ذمے دار عمران خان ہیں۔ ایاز صادق

سیاسیات- وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق نے سابق وزیراعظم عمران خان کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دوبارہ سر اٹھانے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

وفاقی وزیر کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر یہ الزام ایسے وقت میں عائد کیا گیا ہے جب ملک کے مختلف حصوں میں دہشتگرد حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

دہشت گرد حملوں میں اضافے اور پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے گزشتہ سال ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ قوم نے عمران خان کی طالبان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کی حکمت عملی کا نتیجہ دیکھ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’عمران خان نے اپنے دورِ حکومت میں دہشت گردی پر قابو نہیں پایا بلکہ انہوں نے ان لوگوں سے مذاکرات کی اجازت دی جنہوں نے آرمی پبلک سکول پشاور میں بچوں کو شہید کیا تھا اور اب ان مذاکرات کی وجہ سے دہشت گردی کی ایک نئی لہر شروع ہوگئی ہے‘۔

سابق اسپیکر نے سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی فتح کو یقینی بنانے میں اپنا کردار واضح کریں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

14 − eleven =