سیاسیات- ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ غزہ اور پورے خطے میں صیہونی حکومت کی دہشتگردی اور گھناؤنے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے یورپی کونسل کے صدر چارلس مائیکل سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتےہوئے کہا کہ مغرب کا دُہرا معیار اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں کو بڑھا رہا ہے۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اور مغربی ممالک کے دُہرے معیار سے اسرائیل کا حوصلہ بڑھ رہا ہے اور غزہ اور پورے خطے میں صیہونی حکومت کی دہشتگردی اور گھناؤنے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔
صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی کارروائیوں سے علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کیلئے خطرہ بڑھ رہا ہے۔