جنوری 15, 2025

کراچی میں اہل سنت والجماعت کے جنرل سیکریٹری تاج محمد حنفی کی گاڑی پر فائرنگ

سیاسیات- اورنگی ٹاؤن کے علاقے پونے پانچ نمبر کے قریب ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اہلسنت والجماعت کے جنرل سیکریٹری تاج محمد حنفی کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

تاہم تاج محمد حنفی سمیت گاڑی میں موجود تمام افراد محفوظ رہے ، ترجمان اہلسنت و الجماعت امیر معاویہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تاج محمد حنفی فائرنگ سے محفوظ رہے حملہ آوار جو دو موٹرسائیکلوں پر سوار 4 افراد تھے وہ فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ تاج محمد حنفی کے سیکیورٹی گارڈ نے صرف اپنا اسلحہ فائرنگ کرنے والوں کی طرف تانا تھا فائرنگ نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل سیکریٹری تاج محمد حنفی کو قتل کرنے یا خوف وہراس پھیلانے کے لئے ان پر فائرنگ کی گئی۔

ترجمان کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ نمبر اسلام چوک پر شہدائے اسلام کانفرنس منعقد کی گئی تھی ، تاج محمد حنفی کانفرنس میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے ۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × one =