ستمبر 28, 2024

حماس ارکان شہریوں کو نشانہ بننے سے بچانے کیلئے ان کے درمیان موجود نہیں ہوتے۔ ترجمان

سیاسیات- مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ کے علاقے الدرج میں نماز فجر کے وقت شیلٹر اسکول پر اسرائیلی حملے پر ردعمل میں کہا ہے کہ غزہ کے التابعین اسکول میں حماس کے ارکان موجود نہیں تھے۔

اسرائیلی فوج نے درندگی کی انتہا کرتے ہوئے نماز پڑھتے فلسطینیوں پر ہزاروں پاؤنڈ وزنی بم گرا دیے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

اس حملے پر اسرائیلی فوج کا کہنا تھاکہ حماس اور اسلامی جہاد کے 20 ارکان اسکول سے آپریٹ کر رہے تھے۔

حماس نے اسرائیلی دعوے کو مسترد کردیا اور کہا کہ غزہ کے التابعین اسکول میں حماس کے ارکان موجود نہیں تھے۔

حماس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج پھر جھوٹ بول رہی ہے، شہریوں کو نشانہ بنانے کیلئے مضحکہ خیز بہانے گھڑ رہی ہے۔ حماس نے بتایاکہ سخت پالیسی ہے حماس ارکان شہریوں کو نشانہ بننے سے بچانے کیلئے ان کے درمیان موجود نہیں ہوتے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × five =