ستمبر 28, 2024

شام: امریکی فوجی اڈے پر حملہ

سیاسیات- شام کے صوبے الحسکہ میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

المیادین کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ شام کے مشرقی صوبے الحسکہ میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ڈرون حملوں کے بعد فوجی اڈے میں دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔

بعض ذرائع نے کہا ہے کہ امریکی فوجی اڈے سے دھواں اٹھ رہا ہے اور آگ کے شعلے باہر تک دکھائی دے رہے ہیں۔

امریکی فوجی حکام کی جانب سے حملے کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ غزہ پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے بعد خطے کی مقاومتی تنظیموں نے امریکی اور صہیونی تنصیبات پر حملے کا اعلان کررکھا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

9 + 10 =