نومبر 23, 2024

ہتھیاروں اور جنگی ساز و سامان کی خریداری، امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو 3.5 ارب ڈالر جاری کرنے کا امکان

سیاسیات- امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ ہتھیاروں اور جنگی ساز و سامان کی خریداری کیلئے امریکہ کی جانب سے جلد ہی اسرائیل کو 3.5 ارب ڈالر جاری کرنے کا امکان ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو آئندہ کچھ ماہ میں رقم جاری کردی جائے گی جبکہ امریکی کانگریس پہلے ہی رقم کی منظوری دے چکی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے دو روز قبل کہا تھا کہ محکمہ خارجہ کی جانب سے کانگریس کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ حکومت اسرائیل کو غیر ملکی فوجی امداد کی مد میں اربوں ڈالرز کے فنڈ ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کو 3.5 ارب جاری کرنے کا فیصلہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باوجود سامنے آیا جس میں اب تک ہزاروں افراد کی جانیں ضایع ہو چکی ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × one =