دسمبر 22, 2024

اسرائیلی فوج کا خان یونس میں خیموں پر حملہ، 18 فلسطینی زندہ جل کر شہید

سیاسیات- اسرائیلی فوج نے خان یونس شہر میں خیموں پر حملہ کردیا جس میں 18 فلسطینی زندہ جل کر شہید ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس میں سیف زون قرار دیے گئے علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں خیموں میں مقیم 18 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ اکثر شہادتیں بمباری کے بعد خیموں میں آگ لگنے اور زندہ جل جانے کے باعث ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے جبالیہ پناہ گزیں کیمپ پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاع ہے جب کہ اسرائیلی فوج نے  بیت حنون سے بےگھر فلسطینیوں کو بھی انخلا کا حکم دے دیا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے رفح میں اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنایا جب کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی طیاروں نے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا جس سے ایک حزب اللہ فائٹر مارا گیا۔

واضح رہےکہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک تقریباً 40 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × 4 =