سیاسیات- لبنانی اسلامی مزاحمت حزب اللہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان کے علاقے عیتیت کے رہائشی مجاہد علی نزیہ عبد علی جو سال 1984ء میں پیدا ہوئے تھے، کو بھی آزادیٔ قدس کے رستے میں شہید کر دیا گیا ہے۔
یہ بیان غاصب اسرائیلی فوج کی جانب سے آج صبح جنوبی لبنان میں ایک کار کو ڈرون حملے کا نشانہ بنائے جانے کے بعد شائع ہوا ہے۔ اس حوالے سے لبنانی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ اس حملے میں 1 شہری شہید اور 2 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں غاصب صہیونی فوج نے بھی دعوی کیا ہے کہ علی نزیہ حزب اللہ لبنان کے فیلڈ کمانڈروں میں سے ایک تھے تاہم لبنانی مزاحمتی تحریک نے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی