اپریل 5, 2025

قائد اعظم، ان کے ساتھیوں اور عوام کی قربانیوں کو رائیگاں ہونے سے بچایا جائے۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان

سیاسیات- قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم ولادت کے موقع پر کہنا تھا کہ قائد اعظم کا یوم ولادت اس لئے منایا جاتا ہے کہ انہوں نے بہت بڑا کارنامہ انجام دیا، دو قومی نظریہ کی بنیاد پر ایک ملک معرض وجود میں آیا، جس کے اصول و اہداف مشخص تھے، لیکن افسوس کہ ہم پٹری سے اتر چکے، مانا جا رہا ہے کہ وہ پاکستان باقی نہیں رہا، جو قائد اعظم نے بنایا تھا۔ اس لئے ضرورت ہے کہ ملک کو واپس پٹری پر لایا جائے اور قائد اعظم، ان کے ساتھیوں اور عوام کی قربانیوں کو رائیگاں ہونے سے بچایا جائے۔

علامہ ساجد نقوی نے 25 دسمر کرسمس کے تہوار کے موقع پر تمام مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت پاکستانی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کی ان اقلیتوں کو کسی بھی مرحلے میں عدم تحفظ یا امتیازی سلوک کا احساس نہ ہونے دیا جائے اور ہر حال میں ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five − two =