سیاسیات- حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے اندر سے ہی نشانہ بنائے جانے کا اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ سامنے آگیا۔
واضح رہے کہ حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ آج تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔
حماس نے اسماعیل ہنیہ کے شہید ہونے کی تصدیق کردی، وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کےلیے ایران گئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں اسماعیل ہنیہ کا ایک محافظ بھی شہید ہوا۔
حماس کی جانب سے بتایا گیا کہ تہران میں اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ شہید ہوئے، حماس کے سیاسی سربراہ پر حملے کے ذمہ داران کو سزا دی جائے گی۔
اس حملے سے متعلق اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کو نشانے بنانے کی کارروائی ایران کے اندر سے ہی کی گئی ہے۔