ستمبر 28, 2024

اسماعیل ہنیہ کو سپاہ پاسداران انقلاب کے گیسٹ ہاؤس میں نشانہ بنایا گیا: اسرائیلی میڈیا

سیاسیات- اسرائیلی میڈیا نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیل میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی وقت کے مطابق رات تقریباً 2 بجے تہران کے قلب میں ایک میزائل فائر کیا گیا اور اس مقام کو نشانہ بنایا گیا جہاں ہنیہ اپنے محافظ سمیت موجود تھے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہےکہ اسماعیل ہنیہ ایران کے شمال میں ایک عمارت میں مقیم تھے اور وہ جس عمارت میں مقیم تھے وہ ایرانی پاسداران انقلاب کے گیسٹ ہاؤس کے طور پر استعمال ہوتی تھی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حماس کے سیاسی رہنما کی شہادت پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ۔

امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے وہ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کا جواب نہیں دیتے جب کہ ترجمان وائٹ ہاؤس نے بھی فوری کسی تبصرے سے گریز کیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × 5 =