اکتوبر 13, 2024

قبلہ اول کی آزادی کے سلسلے میں ایران کا موقف کبھی تبدیل نہیں ہو گا، ڈاکٹر مسعود پزشکیان

سیاسیات- فلسطین کی مقاومتی تحریک “جہاد اسلامی” کے سیکرٹری جنرل “زیاد النخالہ” گزشتہ روز سے نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر “مسعود پزشکیان” کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے تہران میں موجود ہیں۔ اس دوران انہوں نے ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مسعود پزشکیان نے کہا کہ یہ ملاقات، ایران اور مقاومتی گروہوں بالخصوص فلسطینی مجاہدین میں دوری کی آرزو رکھنے والے افراد کے لئے ایک پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی، مظلوم فلسطینی عوام کے دفاع، اور مسئلہ فلسطین پر اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف، حکومت کی تبدیلی سے نہیں بدل سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین کی حمایت پورے زور شور سے جاری رہے گی اور کوئی عنصر ہمیں اس کام سے نہیں روک سکتا۔ ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اسلامی ممالک کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے اور غزہ میں قتل عام روکنے کے لئے صیہونی رژیم پر مزید دباؤ بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آنے والے وقت میں مزید کوشش کرے گا کہ غاصب صیہونی رژیم کے جرائم کی وضاحت کرتے ہوئے سفارتی ذرائع سے اسلامی ممالک سے بالاتر دنیا کے تمام آزادی پسند ملکوں کو شامل کرتے ہوئے اسرائیل کا مقابلہ کرے۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کو اسرائیل کے انسانیت سوز جرائم کے سامنے تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ دوسری جانب زیاد النخالہ نے اس ملاقات میں ایرانی صدر کی پہلے دن سے ہی فلسطینی مقاومتی گروہوں کے سربراہان کے ساتھ فعالیت کو خطے و جہان کے لئے ایک اہم پیغام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج غزہ میں مظلوم فلسطینی تسلط پسندانہ نظام اور ان کے حامیوں کے سامنے فرنٹ لائن پر کھڑے ہیں۔ اس صورت حال میں مقاومت کی حمایت میں ایران کی آواز اور موقف ایک اہم اثر رکھتا ہے۔ جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ فلسطینی عوام کبھی بھی ایران کی حمایت نہیں بھولی۔ انہوں نے کہا کہ آج جب غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لئے انسانی امداد حتیٰ خوراک اور ادویات کی ترسیل کے تمام راستے بند ہیں جب کہ دوسری جانب صیہونیوں کے لئے ہتھیاروں سمیت ساز و سامان اور مختلف قسم کی امداد بھیجنے کے تمام راستے کُھلے ہیں۔ ایسے میں فلسطینی عوام اور مجاہدین کی مقاومت تمام تر توقعات سے بالاتر ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

6 − two =