ستمبر 28, 2024

اسرائیلی طیاروں کی غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری، 70 سے زیادہ فلسطینی شہید

سیاسیات- اسرائیلی طیاروں کی غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 70 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے جنوبی غزہ میں پیش قدمی بڑھا دی جس کے نتیجے میں  مزید 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج کو فلسطینی گروپوں کی سخت مزاحمت کا سامنا ہے، اس دوران کئی اسرائیلی ٹینک تباہ کردیے گئے اور  ایک اسرائیلی فوجی بھی مارا گیا۔

ادھر اسرائیلی فوج نے خان یونس کے مشرقی علاقے کے بعد وسطی علاقوں سے بھی بے گھر فلسطینیوں کو جبری طور پر  بے دخل کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید برآں قطر اور مصر کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 + 13 =