نومبر 24, 2024

ٹرمپ نے اسرائیل سے متعلق کملا ہیرس کے بیان کو توہین آمیز قرار دے دیا

سیاسیات-سابق امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے اسرائیل سے متعلق بیان کو توہین آمیز قرار دیدیا ہے۔

فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ پر اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کی نائب صدر اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کا اسرائیل سے متعلق بیان توہین آمیز ہے۔

2020 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر جو بائیڈن کو مبارکباد کا پیغام بھجوانے پر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے خفا ہو گئے تھے تاہم ملاقات کے موقع پر کسی اختلاف یا ناراضی کی تردید کردی۔

اپنے دور صدارت میں امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے اور ایران سے نیوکلیئر ڈیل ختم کرنے جیسے پالیسی معاملات کا حوالہ دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارے تعلقات بہت ہی اچھے ہیں۔

ملاقات کے موقع پر نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی رہائی کیلئے وفد اگلے ہفتے روم جائے گا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں کملا ہیرس نے غزہ میں اموات پرشدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم پر یہ واضح کیا تھا کہ وہ غزہ کی صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر اور نائب صدر سے ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی امریکہ کے سابق صدر اور دوسری بار صدارت کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے  فلوریڈا میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × three =