اکتوبر 18, 2024

اسامہ بن لادن کے گرفتار ساتھی سے دوران تفتیش اہم پیشرفت

سیاسیات- کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب کی کاروائی میں گرفتار القاعدہ کے انتہائی مطلوب دہشتگرد امین الحق مشرقی سے تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔

ذرائع کے مطابق امین الحق افغان شہری ہے، اس کے پاس موجود شناختی کارڈ کی کاپی پر سال 2020 کی تاریخ درج ہے جبکہ پاکستانی شناختی کارڈ کے اجرا پر الگ سے تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ امین الحق نے تفتیشی حکام کے سامنے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن سے 15 نومبر 2001 کو آخری ملاقات ہوئی تھی۔

سی ٹی ڈی پنجاب نے امین الحق مشرقی کو جمعرات کو گرفتار کیا تھا جس حوالے سے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا دہشتگرد 2007 میں گرفتار ہوا تھا اور اس نے 4 سال سزا کاٹی تھی، دشمن ملک کی ایجنسی نے اس پر بہت پروپیگنڈا کیا تھا، یہ دہشتگرد اگست 2021 سے افغانستان میں دکھائی دیا تھا اور حال ہی میں پاکستان داخل ہوا، اس سطح کا دہشتگرد پاکستان میں کیا کر رہا تھا تفتیش کر رہے ہیں۔

انچارج سی ٹی ڈی نے بتایا کہ اس دہشتگرد کے پاس پاکستان کا آئی ڈی کارڈ بھی ہے، اس دہشتگرد کے شناختی کارڈ پر لاہور اور ہری پور کے ایڈریس درج ہیں، یہ دہشتگرد پاکستان میں کیسے آیا اور کس آئی ڈی سے ٹریول کیا،اس بارے میں تفتیش کر رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 − 13 =