سیاسیات- صہیونی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف هرزی هالوی نے غزہ جنگ کے بارے میں اپنے حالیہ تبصروں پر بینجمن نیتن یاہو سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق نیتن یاہو نے حال ہی میں کہا تھا کہ حالیہ مہینوں میں قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کی ایک وجہ یہ ہے کہ اسرائیلی فوج حماس کے خلاف خاطر خواہ فوجی دباؤ نہیں بڑھا سکی۔ صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے خبر دی ہے کہ ایک ملاقات میں ھالوی نے نیتن یاہو کے بیانات کو “سنجیدہ” قرار دیا اور ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کے اس مطالبے کا ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔