فروری 5, 2025

بجلی مہنگی، پیٹرول کی قیمت میں آج رات بڑے اضافے کا امکان

سیاسیات- بجلی مہنگی کر دی گئی فی یونٹ 48.84 روپے جا پہنچا صارفین پر ہزار روپے تک فکسڈ ٹیکس بھی نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں آج رات بڑے اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7.67 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.72 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.73 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی بھی مہنگی کر دی گئی اور وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ بجلی کا یونٹ 48.84 روپے، صارفین پرہزار روپے تک فکسڈ ٹیکس نافذ، ماہانہ200یونٹ تک گھریلو صارفین3ماہ کیلئے اضافے سے مستثنٰی‘ باقی ٹیرف فی یونٹ7.12 روپے تک بڑھادیا گیا،گھریلوصارفین کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے تک اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک پہنچ گیا، گھریلوصارفین کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے تک اضافےکا نوٹیفکیشن پاور ڈویژن نے جاری کیا،ماہانہ200 یونٹ تک والےگھریلو صارفین 3 ماہ کیلئے اضافے سے مستثنٰی قرار‘ باقی ٹیرف فی یونٹ7.12 روپے تک بڑھادیا گیا،بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن پاور ڈویژن نے جاری کیا۔نوٹیفکیشن میں ماہانہ200 یونٹ تک والےگھریلو صارفین کو 3 ماہ کیلئے اضافے سے مستثنٰی قرار دیا گیا ہے جبکہ باقی گھریلوصارفین کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ7.12 روپے تک بڑھادیا گیا۔گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48روپے 84 پیسے تک پہنچ گیا۔ ماہانہ201 سے300 یونٹ تک کا ٹیرف7.12 روپےاضافے سے34.26 روپے، ماہانہ 301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف7.02 روپے اضافے سے 39.15 روپے ہوگیا۔ماہانہ401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف6.12روپے اضافے سے 41.36روپے، ماہانہ 501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف6.12 روپے اضافے سے 42.78 روپے، ماہانہ 601 سے 700 یونٹ کا ٹیرف 6.12روپے اضافے سے43.92 روپے اور ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 48.84 روپے ہوگیا۔ٹیکسوں کو ملاکر سلیب کے حساب سے فی یونٹ ٹیرف کی قیمت مزید بڑھ جائے گی۔ ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے ایک یونٹ 3.95 روپے اور ماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے ایک یونٹ 7.74 روپے رہے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 + fifteen =