فروری 5, 2025

حماس محمد الضیف پر حملے کی تفصیلات چھپا رہی ہے. اسرائیلی آرمی چیف کادعویٰ

سیاسیات- اسرائیلی آرمی چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس محمد الضیف پر حملے کی تفصیلات چھپا رہی ہے۔ اسرائیلی آرمی چیف ہرٹزی ہولیوی کا کہنا ہے کہ کل جس کمپاؤنڈ پر حملہ کیا گیا، اس میں حماس کے ملٹری چیف محمد الضیف اور حماس کے خان یونس کے کمانڈر رافع سلامہ موجود تھے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے خان یونس میں سیف زون (محفوظ علاقہ) قرار دیےگئے المواسی پناہ گزین کیمپ پر بمباری کرکے کم و بیش 90 فلسطینیوں کو شہید کردیا جبکہ اس حملے میں 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے المواسی کیمپ میں حماس کے ملٹری چیف محمد الضیف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا، تاہم حماس نے اسرائیل کی جانب سے حماس رہنماء کو نشانہ بنائے جانے کی تردید کی۔ حماس کا کہنا ہے کہ المواسی کیمپ میں قابض صیہونی فوج نے فلسطینیوں کا قتل عام کیا، اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کی نسل کشی مہم میں امریکہ براہ راست حصہ دار ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen − 13 =