اکتوبر 17, 2024

ملک بھر کے جید علمائے کرام نے وطن عزیز کے استحکام اور امن و سلامتی میں اہم کردار ادا کیا۔ علامہ عارف واحدی

سیاسیات- معروف عالم دین،ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی راہنما اور ITP کے vice president علامہ عارف حسین واحدی جو عشرہ محرم الحرام کی مجالس کے سلسلے میں وہاڑی میں تشریف لائے تو جماعت اسلامی کی ضلعی قیادت نے ان کو خوش آمدید کہا اور ان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا جس میں کثیر تعداد میں تمام مسالک کے علماء کرام،مشائخ عظام،عمائدین اور میڈیا کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا اور داعی اتحاد امت علامہ عارف واحدی کو وحدت امت کے لیے ان کی فکر اور فعالیت کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا-

علامہ عارف واحدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب اس ملک میں ایک سازش کے تحت فرقہ واریت،انتشار،تکفیر اور دہشتگردی عروج پر تھی تمام مسالک کے جید علمائے کرام نے اس ملک کے استحکام ،امن و سلامتی اور امت کو متحد کرنے کے لئے بہت ہی اہم کردار ادا کیا،علامہ شاہ احمد نورانی،علامہ سید ساجد علی نقوی،مرحوم قاضی حسین احمد رہ،مولانا سمیع الحق مرحوم،پروفیسر ساجد میر اور مولانا فضل الرحمان نے ہاتھوں میں ہاتھ دیکر عملی طور اعلان کیا کہ یہ جو انتشار اور تکفیر کے ذریعے ملک و ملت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی ناپاک سازش ہو رہی ہے ہم اس کو ناکام بنا کر دنیا کو بتائیں گے کہ اس ملک میں مسالک میں مشترکات پر اتحاد موجود ہے ہم اس تکفیر اور دہشتگردی کے مقابلے میں قدر مشترک اور درد مشترک پر اکٹھے ہیں صرف چند فسادی عناصر ہیں جو امت کی کمزوری کا سبب بن رھے ھیں میں ان تمام بزرگان کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں جنھوں نے ہاتھوں میں ہاتھ دیکر اس سازش کو ناکام بنایا۔

علامہ عارف واحدی نے ملی اور بین الاقوامی حالات پر تفصیل سے گفتگو کی امام خمینی رہ اور مولانا ابوالاعلی مودودی رہ کے باہمی روابط اور وحدت امت کی کوشسوں کو سراہا اور ملک میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے قیام اور اب تک باوجود سازشوں کے اس وحدت کے قائم رہنے کو دشمن کی ناکامی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام کی قربانی احیائے اسلام کے لئے بہت بڑا اقدام تھا جس کو تمام امت مسلمہ اپنے اپنے انداز میں مناتی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ سازشی عناصر سے ہوشیار رہیں،جو بھی مسلک کوئی پروگرام کرے اس میں سب شریک ہوں اور سب سے اہم یہ کہ کسی بھی مسلک کے لوگ دوسرے مسالک کے مقدسات کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں اپنا عقیدہ چھوڑیں نہیں اور دوسروں کے عقیدے کو چھیڑیں نہیں۔

علامہ عارف حسین واحدی نے آخر میں جماعت اسلامی ضلع وہاڑی کے امیر محترم چوہدری طارق محمود،سابق امیر چوہدری طفیل وڑائچ،علماء و مشائخ ونگ کے صدر پیر محمد افضل ہاشمی اور دیگر مختلف علماء و مشائخ کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 4 =