فروری 5, 2025

لاہور سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں سے 8 محرم کے جلوس برآمد

سیاسیات ۔ نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام اور انکے اصحاب کی یاد پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں سے جلوس عزا برآمد  ہو رہے ہیں لاہور میں 8 محرم الحرام کا شبیہہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس امام بارگاہ دربار حسینؑ موری گیٹ سے برآمد ہوا۔ علامہ سید محسن رضا نقوی نے جلوس کی برآمدگی سے قبل مجلس عزاء سے خطاب کیا، اور شہداء کربلا کے فضائل و مصائب بیان کئے۔ بعدازاں نوحہ خوانی کی گئی اور شبیہہ ذوالجناح برآمد ہوئی۔ شبیہہ ذوالجناح کا یہ جلوس اندرون موری گیٹ سے ہوتا ہوا کوچہ چراغاں سے گزرے گا۔ جلوس جامعہ رضویہ، بخاری چوک، لوہاری گیٹ سے ہوتا ہوا انارکلی پہنچے گا۔

جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا رات گئے پرانی انارکلی پام سٹریٹ جاکر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلوس کے اطراف کی تمام گلیوں اور راستوں کو خار دار تاریں لگا کر بند کیا گیا ہے۔ اہل علاقہ اور امن کمیٹیوں کے ممبران سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران بھی جلوس کے ہمراہ ہیں۔ عزاداروں کیلئے راستے میں پانی، شربت اور دودھ کی سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eight + thirteen =