فروری 5, 2025

کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ

سیاسیات- پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو کہا ہے کہ حکومت کا کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بات ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہی۔ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی پاکستانیوں اور یہاں موجود غیر ملکیوں کے قتل میں ملوث ہے اور حکومت کا ’ٹی ٹی پی سے کسی قسم کے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔‘

ترجمان نے کہا کہ ’ہم توقع کرتے ہیں کہ افغان حکام دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کریں گے جنہوں نے افغانستان کے اندر پناہ گاہیں قائم کر رکھی ہیں اور وہاں کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔‘

پاکستانی حکومت کے عہدیدار حالیہ مہینوں میں متعدد بیانات میں کہہ چکے ہیں کہ پڑوسی ملک افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی ملک میں دہشت گرد حملوں میں ملوث ہے۔

رواں سال مارچ میں پاکستان کے علاقے بشام میں ایک بس پر خودکش حملے میں پانچ چینی انجینئرز مارے گئے تھے اور پاکستانی حکام کی طرف سے کہا گیا کہ چینی انجینئرز پر حملے کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال کی گئی لیکن افغان حکومت کا کہنا ہے کہ افغانستان کو اس معاملے میں ملوث کرنا درست نہیں۔

پاکستان میں حالیہ مہینوں میں دہشت گردوں کے حملوں میں اضافہ ہوا اور صرف اسی ہفتے ایسے حملوں میں ایک افسر سمیت کم از کم چھ فوجیوں کی جان گئی جبکہ پولیس اہلکار اور عام شہری بھی اپنے زندگی گنوا بیٹھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × 5 =