اکتوبر 25, 2024

غزہ: بے گھر افراد کے کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 29 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی

سیاسیات- غزہ میں اسکول کے قریب بے گھر افراد کے کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 29 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کو 9 ماہ مکمل ہوگئے ہیں تاہم اتنا وقت گزرجانے کے باوجود صیہونی فوج کی جانب سے معصوم اور نہتے فلسطینیوں پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ میں خان یونس شہر کے مشرق میں اباسان الکبیرہ قصبے میں العودہ اسکول کے گیٹ کے باہر اسرائیل کی جانب سے فضائی حملہ ہوا جس میں کم از کم  29 افراد شہید ہوگئے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ہم نے حماس کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد کو نشانہ بنانے کے لیے گولہ باری کی۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ایک ہفتے قبل اسرائیلی فوج نے شہریوں کو مشرقی خان یونس اور  دیگر علاقوں کو خالی کرنے کا حکم دیا تھا، جس سے  ہزاروں  افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق چار دن میں اسرائیل کی جانب سے بے گھر افراد کو پناہ دینے والے اسکولوں پر یہ چوتھا حملہ ہے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × five =