اکتوبر 25, 2024

پاکستان سے اٹھنے والی اینٹی اسٹیبلشمنٹ لہر پوری دنیا میں پھیل چکی ہے، مشاہد حسین سید

سیاسیات- سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ قیدی نمبر 804 اب ایک بین الاقوامی معاملہ بن چکا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں جہاں بھی جاتا ہوں مجھ سے سب یہی پوچھتے ہیں کہ قیدی نمبر 804 کا کیا کر رہے ہیں، سب اس بارے میں فکر مند ہیں، یہ اب ایک بین الاقوامی معاملہ بن چکا ہے اور پوری دنیا سے اس پر آواز اٹھ رہی ہے۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے یہ بھی کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں اینٹی اسٹیبلشمنٹ لہر چل رہی ہے اور یہ لہر پاکستان سے شروع ہوئی، ایک پارٹی جس کا بیلٹ پیپر پر نشان نہیں تھا اس نے جُھرلو پھیر دیا، وہاں بھی اسٹیبلشمنٹ فارغ ہوگئی اور پاکستان میں بھی فارغ ہوگئی، کب سے کہہ رہے ہیں ملک میں سرمایہ کاری آئے گی لیکن آ نہیں رہی کیوں کہ جب تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں آتا اس وقت تک سرمایہ کاری نہیں آ سکتی۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ عمران خان کے موجودہ حالات میں مثبت انداز میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ اسی طرح حکومتوں کی طرف سے آزادی سے محرومی کے معاملات کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ آن آربیٹریری ڈیٹینشن کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف مقدمات قانونی بنیادوں پر نہیں ہیں اور بلکہ ان کے خلاف مقدمات انہیں سیاسی میدان سے باہر رکھنے کے لیے سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں، اس سلسلے میں مناسب حل یہی ہو گا کہ سابق وزیر اعظم کو رہا کر کے اس کی تلافی کی جائے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen − 6 =