دسمبر 21, 2024

بارود بھری گاڑی ہائی ویلیو ٹارگٹ کے لئے بھیجی گئی تھی۔ وزیر داخلہ

سیاسیات-وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بارود بھری گاڑی ہائی ویلیو ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجی گئی تھی۔

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں ہونے والے خودکش دھماکے کے تناظر میں بیان جاری کرتے ہوئے  وزیر داخلہ نے کہا کہ آج صبح بارود سے بھری گاڑی راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوئی، جس میں ایک مرد اور خاتون دہشت گرد سوار تھے۔

انہوں نے کہا کہ بارود سے بھری گاڑی آئی جے پرنسپل روڈ راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوئی، جو وفاقی دارالحکومت میں ہائی ویلیو ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کے لیے روانہ کی گئی تھی۔ایگل اسکواڈ نے دوران گشت مشکوک سمجھتے ہوئے گاڑی کو روکا تو گاڑی میں دھماکا ہو گیا، جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس کی فرض شناسی سے اسلام آباد بڑے حادثے سے محفوظ رہا۔ فرض شناسی پر اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ شہید عدیل حسین کو شہدا پیکیج دیا جائے گا۔ انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں زخمی ہوانے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ten + 17 =