دسمبر 27, 2024

غزہ کے رہائشی علاقوں میں شدید بمباری،50 سے زائد فلسطینی شہید

سیاسیات- اسرائیلی طیاروں کی جانب سے رفح اور شمالی غزہ کے رہائشی علاقوں میں شدید بمباری کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 50 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

حماس کے جوابی وار میں  رفح میں اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ  جنوبی لبنان سے حزب اللہ نے بھی اسرائیلی فوجی تنصیبات پر حملے کیے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری بد ترین اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں اب تک 37 ہزار 598 افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور عورتوں کی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اس دوران زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 86 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

دوسری جانب حزب  اللہ کے ساتھ تنازع سے متعلق امریکی حکام سے بات چیت کے لیے اسرائیلی وزیر دفاع واشنگٹن روانہ ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع امریکہ میں سیکرٹری آف اسٹیٹ، وزیر دفاع اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر سے ملاقاتیں کریں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × 1 =