نومبر 24, 2024

ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی رپورٹ کا انتظار، کرکٹرز تنزلی پر سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کر سکتے ہیں، ذرائع

سیاسیات- پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے حوالے سے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

ذرائع کے مطابق مستقبل کے فیصلوں کیلئے گیری کرسٹن کی رپورٹ کو اہم قرار دیا گیا ہے اور ان کی رپورٹ کی روشنی میں فیصلے کیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایاکہ کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران گیری کرسٹن سے رپورٹ پر تفصیلی بات بھی کریں گے جبکہ فیصلوں سے قبل سینیئر منیجر وہاب ریاض کی رپورٹ بھی دیکھی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے رپورٹس نہ ملنے کی وجہ سے اب تک اپنے فیصلوں کا اعلان نہیں کیا، کھلاڑیوں کو آئندہ سیریز سے ڈراپ کرنے اور سینٹرل کنٹریکٹ میں ردو بدل کا فیصلہ ہو گا۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی اور نکالے جانے پر متوقع ری ایکشن پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع نے بتایاکہ کرکٹرز تنزلی ہونے پر سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش قبول کرنے سے انکار بھی کر سکتے ہیں، کھلاڑی کنٹریکٹ کی پابندیوں سے آزاد ہو کر کھیلنے کو ترجیح دے سکتے ہیں۔

خیال رہےکہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے تک رسائی میں ناکام رہی تھی، پاکستان کو پہلے راؤنڈ کے 2 میچز میں شکست ہوئی تھی جس میں قومی ٹیم کو امریکا سے اپ سیٹ شکست ہوئی جبکہ ٹیم بھارت سے جیتا ہوا میچ بھی ہار گئی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen + one =