دسمبر 26, 2024

کوئٹہ میں پکنک پوائنٹ پر پنجاب سے تعلق رکھنے والے 10 افراد اغوا

سیاسیات- کوئٹہ میں پکنک پوائنٹ پر 10 افراد کو شناختی کارڈ دیکھ کر اغوا کرلیا گیا

کوئٹہ میں پکنک پوائنٹ سے کسٹم اہل کار سمیت 10 افراد کو شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد اغوا کرلیا گیا۔

اغوا کا یہ بڑا واقعہ کوئٹہ کے نواحی علاقے زرغون سے متصل سیاحتی مقام شعبان پر پیش آیا جہاں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پکنک پوائنٹ کو گھیرے میں لے کر وہاں موجود لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کیے۔

مسلح افراد نے چودہ افراد کو حراست میں لیا تاہم چار افراد کو چھوڑ دیا اور 10 افراد کو اپنے ہمراہ لے گئے۔ مغویوں میں ایک کسٹم اہل کار سمیت پنجاب کے رہائشی افراد شامل ہیں۔ حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیل فراہم نہیں کی

خیال رہے گزشتہ سال بھی زرغون سے مسلح افراد شناخت کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

10 − 1 =