دسمبر 22, 2024

گورنر پنجاب کا اقدام غیر قانونی، ادارے اپنی حد میں رہیں۔ عمران خان

سیاسیات- پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کا اقدام غیرقانونی ہے، تمام اداروں کو اپنی حد میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا۔

زمان پارک میں وکلا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب تک رول آف لا نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرسکتا، امریکا کی غلامی سے نکلنے کے لیے ملک میں انصاف کا نظام بحال ہونا اور تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے ایک بار پھر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورت حال کے ذمہ دار جنرل باجوہ ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ اسمبلیوں کو تحلیل کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔

وکلا نے عمران خان کو بریفنگ دی کہ گورنر پنجاب کا وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کرنے کا اقدام عیر قانونی ہے،اسمبلی تحلیل اور گورنر کے اقدام کے حوالے سے منظور وٹس کیس کا عدالتی فیصلہ بلکل واضح ہے۔

اس موقع پر عمران خان نے وکلا کو ٹاسک دیا کہ وہ ملک بھر میں رول آف لا کے حوالے سے بھرپور تحریک شروع کریں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

6 + fifteen =