دسمبر 29, 2024

گورنر پنجاب کی جانب سے اسپیکر کی رولنگ مسترد

سیاسیات-  گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کا جواب دیتے ہوئے آرٹیکل 130 کی شق 7 کے تحت حکم نامہ جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب سے اسپیکر کی رولنگ مسترد کرنے سلسلے میں مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے اسپیکر سبطین خان کی رولنگ کے جواب میں 3 صفحات پر مشتمل جواب دیا جس میں گورنر کی جانب سے اسپیکر کی کل کی رولنگ کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ آپ نے آئین کے تحت حلف اٹھایا ہے آپ اس سے انحراف نہیں کرسکتے جب کہ آئین کا دفاع اور قانون کی پاسداری اسپیکر کی ذمہ داری ہے۔

بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ اسپیکر آئینی ذمہ داری کی ادائیگی کیلئے ذاتی پسند کو ملحوظ خاطر نہ رکھیں کیوں کہ آئین کے مطابق اسپیکر، ایمانداری اور غیر جانبداری سے آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے کے پابند ہیں۔

خیال رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان گورنر پنجاب کے مس کنڈکٹ کے خلاف صدر پاکستان کو گورنر کی تبدیلی کیلئے خط لکھنے کا کہا تھا۔

ذرائع کے مطابق خط میں استدعا کی جائے گی کہ گورنر صدر کا نمائندہ ہے اسے آئین شکنی پر مبنی اقدامات سے روکا جائے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سے اسمبلی کا اجلاس کل تک معطل کردیا گیا تھا جب کہ گورنر بلیغ الرحمٰن کی جانب اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے آج اجلاس طلب کیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 + 18 =