سیاسیات- سوڈانی آرمی نے کہا ہے کہ نیم فوجی ریپڈ ریسپانس فورس نے وسطی سوڈان کے گاؤں میں حملہ کیا جس میں 35 بچوں سمیت 150 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بچوں سمیت 150 افراد کے قتل عام کا الزام نیم فوجی گروپ ریپڈ سپورٹ فورسز پر عائد کرتے ہوئے سوڈانی فوج نے حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
سوڈانی فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے کہا کہ آر ایس ایف کو حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے آر ایس ایف کی جانب سے فوجی پوزیشنوں سمیت مختلف دیہات پر کیے گئے تازہ حملوں میں یہ سب سے بڑا حملہ تھا، آر ایس ایف نے الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ سوڈان میں نیم فوجی گروپ آر ایس ایف گزشتہ 13 ماہ سے ملک کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے لڑ رہا ہے۔