سیاسیات- ایران کے الیکشن کمیشن کے ترجمان محسن اسلامی نے جمعہ کو اعلان کیا کہ اب تک محمدرضا صباغیان، مصطفی کواکبیان، عباس مقتدائی، قدرت علی حشمتیان، ھمتی، سعید جلیلی اور علی لاریجانی کی بطور صدارتی امیدواران رجسٹریشن ہو چکی ہے۔
صدارتی انتخابات کے لئے نامزد امیدواروں کی رجسٹریشن کا آغاز جمعرات کی صبح ہوا جس کا اعلان وزیر داخلہ احمد وحیدی نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیدواروں کی رجسٹریشن 3 جون تک جاری رہے گی۔
یاد رہے کہ ایران کی مقننہ، عدلیہ اور منتظمہ کے سربراہان پر مشتمل ایک کونسل نے ہیلی کاپٹر حادثے کے ایک دن بعد ہنگامی اجلاس کے دوران 28 جون کو ملک میں صدارتی انتخابات کی تاریخ کے طور پر اتفاق کرتے ہوئے اعلان کیا۔