سیاسیات- سلووینیا کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر اسرائیل برہم ہوگیا۔
اسرائیلی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ سلووینیا کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا حماس کو انعام دینا ہے، سلووینیا کے اس اقدام سے ایران کے حمایتی گروپوں کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور سلووینیا کےعوام کی دوستی متاثر ہوگی، امید ہے سلووینیا کی پارلیمنٹ حکومت کا فیصلہ مسترد کردے گی۔