ستمبر 28, 2024

بحیرہ احمر میں یمنی فوج کا صہیونی بندرگاہ جانے والی کشتی پر حملہ

سیاسیات- امریکی فوجی ادارے سینٹکام کے مطابق یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں یونانی کشتی پر ڈرون اور میزائل حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں صہیونی حکومت مخالف کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے کئی میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں۔

امریکی فوج کے مرکزی کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں پانج حملے کئے ہیں جن میں ڈرون طیارے اور میزائل استعمال کئے گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ حملے علاقے میں اسرائیل کی طرف جانے والی کشتیوں کو نشانہ بنانے کے لئے کئے گئے ہیں جس میں ایک یونانی کشتی متاثر ہوگئی ہے۔

سینٹکام کے بیان کے مطابق حملے کے بعد کشتی نے حملے کے بعد بھی اپنا سفر جاری رکھا۔

بیان میں کشتی میں سوار افراد میں سے کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × five =