سیاسیات- پاکستانی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کی خدمات کا پاکستان میں نہ تو اعتراف کیا گیا اور نہ ہی انہیں وہ عزت ملی جس کے بطور جوہری سائنس دان وہ مستحق تھے۔
انٹرنیشنل میڈیا کو دیے جانے والے انٹرویو میں جوہری سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بیوہ ہینی خان کا کہنا تھا کہ ’کل کی تقریبات میں بھی یہ واضح تاثر ملا کہ سارا کریڈٹ نواز شریف ہی لیتے ہیں۔ سرکاری مواصلات میں ہم صرف تین الفاظ دیکھتے ہیں: سائنس دان اور انجینئر جبکہ تمام تر کریڈٹ ان (عبدالقدیر خان) کی ایمان داری اور لگن کو جاتا ہے۔ ان کے بغیر نواز شریف بھی اس معاملے میں کہیں نہ ہوتے۔