دسمبر 22, 2024

اسمبلیوں کی تحلیل، شہباز شریف اور زرداری کی اہم ملاقات

سیاسیات- وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کی اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

آصف زرادری نے ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں عمران خان کے اسمبلیوں کے تحلیل کے اعلان کے بعد کی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں فیصلہ کیا کہ ملک میں کسی کوسیاسی عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے اورمعیشت کو ڈیفالٹ کرانے کی سازشیں کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری اوروزیراعظم نے چوہدری شجاعت سے رابطے بڑھانے اور پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کا ٹاسک ان کو دینے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت کے گرین سگنل تک پرویزالٰہی سے رابطہ نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف اورآصف زرداری نے صورتحال پر گہری نظر رکھنے اور اسمبلی تحلیل روکنے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ عمران خان کےکہنے پر نہ اسمبلی تحلیل ہونے دیں گے، نہ ہی قبل ازوقت انتخابات ہوں گے۔

ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق پنجاب اسمبلی تحلیل روکنےکیلئے عدم اعتماداورگورنرکی جانب سے اعتماد کے ووٹ کا آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں توڑ دیں گے اور قومی اسمبلی میں اسپیکر کے سامنے کھڑے ہو کر استعفے منظور کرنے کا کہیں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

10 − 6 =