اکتوبر 18, 2024

68 فیصد بجٹ کا پنشن میں جانا پاک ریلوے کے لئے سب سے بڑا چیلنج

سیاسیات- وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ریلوے کا 68 فیصد بجٹ ریلوے ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں لگ جاتا ہے جو سب سے بڑا چیلنج ہے۔

سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت ریلوے نے تحریری جواب جمع کروادیا جس کے مطابق 5 سال کے دوران ریلوے کے 93 اہلکاروں کو کرپشن پر سزا ہوئی۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ اتنے لوگ 65 کی جنگ میں نہیں مرے جتنے ٹرین حادثات میں جاں بحق ہوئے۔

اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ریلوے کا 68 فیصد بجٹ ریلوے ملازمین کی تنخواہ اورپنشن میں لگ جاتا ہے، باقی 20 فیصد بجٹ سے ریلوے کا آپریشن چلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنشن ریلوے کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے، کرپشن پرکارروائی سے گزشتہ سال ریلوے آپریشنز سے آمدنی کئی برسوں سے زیادہ ہوئی اور ریلوے نے اپنی آمدن میں اضافہ کیا ہے۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق نے ریلوے میں بہت محنت کی، گزشتہ برسوں کی نسبت 23 .2022 میں ریلوے آمدن میں 251 فیصد اضافہ کیا، ریلوے میں کرپشن سے متعلق سوال قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen − 2 =