دسمبر 21, 2024

اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ میں امدادی سامان اور ایندھن کی شدید قلت

سیاسیات- اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ میں امدادی سامان اور ایندھن کی شدید قلت ہوگئی۔

اقوام متحدہ امدادی ایجنسی نے رفح میں خوراک کی فراہمی روک دی۔

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کےکمال عدوان اسپتال کا محاصرہ کرلیا، اس کے علاوہ اسرائیلی ٹینکوں نے اسپتال کی ایمرجنسی کے دروازے پرگولہ باری کی، اسپتال سے عملے، مریضوں اور زخمیوں کو انخلا کا حکم دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل پچھلے 8 ماہ سے غزہ میں اپنی وحشیانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے مگر وہ اب تک فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو شکست دینے میں ناکام رہا ہے جس کے بعد اب اسرائیل کے اندر سے نیتن یاہو حکومت کی جنگی حکمت عملی پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں جب کہ اسرائیل کو غزہ کے عام شہریوں پر حملے کرنے کی وجہ سے عالمی دباؤ کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ پر اسرائیل کے سفاکانہ حملوں کے نتیجے میں کم از کم 35 ہزار 400 سے زائد افراد شہید اور 79 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جب کہ اقوام متحدہ کے مطابق رفح سے انخلا کرنیوالے فلسطینیوں کی تعداد اب 8لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen − 18 =