اپریل 5, 2025

جواد ظریف نے ہیلی کاپٹر حادثے کا ذمے دار امریکہ کو قرار دے دیا

سیاسیات- ایران کے سابق وزیرخارجہ جواد ظریف نے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی ایک وجہ امریکی پابندیوں کو قرار دے دیا۔

ایرانی میڈیا کو انٹرویو میں جواد ظریف نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے باعث ایران کو ہوابازی کی جدید سہولتوں تک رسائی نہیں ہوسکی۔

انہوں نے کہا کہ ہوا بازی سے متعلق پرزوں پر امریکی پابندیاں صدر ابراہیم رئیسی کے حادثے کی وجہ بنیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر خراب موسمی حالات میں دیزمر جنگل میں کریش ہوا، حادثہ ضلع اُوزی اور پیر داؤد قصبے کےدرمیانی علاقے میں پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ شدید دھند اور بارش کو قرار دیا گیاہے، پرواز کے آدھے گھنٹے بعدصدارتی ہیلی کاپٹر کا دیگر 2 ہیلی کاپٹروں سے رابطہ منقطع ہوا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

10 − one =