سیاسیات- ایرانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، صدر آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی آذربائیجان سے منسلک ایرانی سرحد پر ایک ڈیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے کہ ان کا ہیلی کاپٹر ورزقان میں لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا جس میں وہ ساتھیوں سمیت شہید ہو گئے۔
ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر کے علاوہ وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، مشرقی آذربائیجان صوبے کے گورنر ملک رحمتی، نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ محمد علی الہاشم سمیت دیگر مقامی حکام بھی سوار تھے۔