دسمبر 27, 2024

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

سیاسیات- وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کرتے ہوئے پیٹرول 15 روپے 39 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 88 پیسے فی لیٹر سستا کردیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز تک برقرار رہیں گی۔

وفاقی حکومت نے ایک  ماہ کے دوران مسلسل دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔

وزات خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 288 روپے 49 پیسے فی لیٹر سے کم ہوکر 273 روپے 10  پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 7 روپے 88 پیسے کی کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ 281 روپے 96 پیسے  سے کم ہوکر 274 روپے 8  پیسے فی لیٹر ہوگئے ہیں۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 86 پیسے فی لیٹراورلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے54 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا جو آئندہ 15 روز تک برقرار رہیں گی۔

حکام کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی کی شرح 60 روپے فی لیٹر ہے جو کہ پیٹرولیم لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی کی شرح 0.5 روپے فی لیٹر ہے اور لائٹ ڈیزل آئل پر یہ شرح صفر ہے،  البتہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں چونکہ ڈی ریگولیٹڈ ہیں اس لیے حکومت ان کا اعلان نہیں کرتی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × 5 =