دسمبر 27, 2024

غزہ جنگ: امریکہ، کینیڈا، فرانس اور آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک میں طلبہ کا احتجاج جاری

سیاسیات- غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکہ، کینیڈا، فرانس اور آسٹریلیا سمیت مختلف ملکوں کی یونیورسٹیوں میں طلبہ کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی میں پولیس اہلکار کی مظاہرین کو منتشر کرتے وقت فائرنگ کے واقعے کے بعد کلاسیں منسوخ کردی گئیں جبکہ کولمبیا یونیورسٹی اور سٹی کالج نیویارک سے دو روز کے دوران 282 افراد گرفتار کیا گیا۔

امریکہ کی پورٹ لینڈ یونیورسٹی میں فلسطین کے حامی مظاہرین کی طرف گاڑی دوڑانے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

ایمری یونیورسٹی کے مظاہرین نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے احتجاج ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے، امریکہ بھر میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے قائم احتجاجی کیمپوں کی تعداد 80 تک جا پہنچی ہے اور گرفتار طلبہ کی تعداد 2 ہزار سے متجاوز ہوچکی ہے۔

دوسری جانب ہیومن رائٹس واچ نے طلبہ پر تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ پُرامن احتجاج کُچلنے کیلئے اختیارات کا غلط استعمال نہ کریں، امریکی صدر بائیڈن نے بھی مظاہرین سے پُرامن رہنے کی اپیل کردی ہے۔

واضح رہے کہ طلبہ کی جانب سے تعلیمی اداروں سے منسلک اسرائیلی کمپنیوں سے مالی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 2 =