سیاسیات- ایران نے اسرائیل کی مدد کرنے پر امریکی اور برطانوی شخصیات و کمپنیوں پر پابندی لگا دی۔
تہران میڈیا کے مطابق پابندیوں میں امریکی فوجی کمانڈروں سمیت 7 امریکی شامل ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق پابندیوں میں امریکی و برطانوی اسلحہ ساز اور آئل کمپنیاں بھی شامل ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق برطانوی وزیر دفاع اور فوجی کمانڈر جیمس ہوکن ہل اور بحیرہ احمر میں موجود برطانوی رائل نیوی پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے پابندیوں کی نوعیت سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں ۔