دسمبر 29, 2024

اسرائیلی فوج غزہ کے سیف زون میں جان بوجھ کر بمباری کر رہی ہے: امریکی میڈیا

سیاسیات- غزہ میں محفوظ قرار دیے گئے علاقے بھی اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں سے محفوظ نہیں ہیں۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ میں بھی اسرائیلی جنگی جرائم کی تصدیق ہوئی ہے۔

امریکہ کے این بی سی نیوز کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج شہریوں کو محفوظ علاقوں کا بتا کر وہاں جانےکا کہتی ہے اور پھر سیف زون میں بھی بم برسا دیتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ساڑھے 10 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی پناہ گاہ رفح اور المواسی زون میں کیے گئے اسرائیلی حملوں میں سیکڑوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے غزہ میں جنگی جرائم مسلسل بڑھتے ہیں جارہے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو صاف پانی سے بھی محروم کر دیا ہے اور غزہ کے واٹر فلٹر پلانٹس میں کلورین استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

بریج، نصیرات پناہ گزین کیمپوں اور رفح میں بمباری، کل سے اب تک مزید 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ ایجنسی کے مطابق غزہ میں صرف تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ ہٹانے میں 14 سال لگیں گے۔

یو این مائن ایکشن سروس کا کہنا ہے کہ غزہ میں 4 لاکھ ٰعمارتوں کا 3 کروڑ 70 لاکھ ٹن ملبہ ہے، غزہ میں 4 لاکھ عمارتیں تباہ ہوئی ہیں، تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ ہٹانے میں 14 سال لگ سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eleven − 4 =