دسمبر 27, 2024

راولپنڈی اور اٹک سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سیاسیات- صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے راولپنڈی اور اٹک سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ 24 اپریل کی رات کو پنجاب میں مغربی ہوائیں داخل ہوں گی، جبکہ 26 سے 28 اپریل جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ 29 اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں بارش کا امکان ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × 5 =