سیاسیات- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی پاکستان کے 2 روزہ دورے کے بعد واپس وطن روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی پاکستان کے 2 روزہ دورے کے بعد واپس وطن روانہ ہوگئے، کراچی ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ سندھ، گورنر سندھ و دیگر نے انہیں الوداع کیا۔
قبل ازیں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی منگل کے روز سہ پہر کراچی پہنچے، گورنر کامران ٹیسوری اور وزیراعلی مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا، جہاں استقبال کرنے والوں میں آصفہ بھٹو، صوبائی وزراء عذرا پیچوہو، شرجیل انعام میمن اور ناصر حسین شاہ ، سعید غنی ، سردار شاھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ایرانی صدر ایئرپورٹ پہنچے ایرانی صدر وہاں سے گورنر ہاؤس پہنچے، بعدازاں انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی۔