سیاسیات- امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک بار پھر مشرق وسطیٰ، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے اپنے پیغام کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں شامل نہیں۔
قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا کہ کیا امریکہ کو اسرائیل کی جانب سے حملے کی پیشگی اطلاع دی گئی تھی جیسا کہ رپورٹ کیا جا رہا ہے، اور کیا جی سیون ممالک کو بھی حملے کی اطلاع امریکی ذرائع سے موصول ہوئی تھی۔
انٹونی بلنکن نے اس بارے میں کوئی بات نہیں کی کہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ جی سیون ممالک کے دباؤ نے اسرائیل کو اپنا حملہ محدود رکھنے میں مدد دی۔
اگرچہ اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے تصدیق کی کہ حملے سے قبل امریکہ کو اطلاع دی گئی جب کہ جی سیون ممالک کو اسرائیلی حملے کی اطلاع امریکی ذرائع سے ہی موصول ہوئیں۔