دسمبر 21, 2024

اسرائیل کا ایران پر حملہ، شام و عراق میں بھی دھماکوں کی اطلاعات

سیاسیات- شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کے جواب میں ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملہ کرنے کے چند دن بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران کے اصفہان ایئرپورٹ پر میزائل داغ دیے۔

ایران کی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی شہر اصفہان کے ایک ہوائی اڈے پر دھماکے کی آواز سنی گئی، کئی شہروں میں پروازیں معطل کر دی گئی ہیں، جب کہ کئی شہروں میں فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اصفہان میں سنی جانے والی دھماکوں کی وجہ معلوم نہیں ہے، حالانکہ امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز نے ایک امریکی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر میزائل داغے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق شام اور عراق میں بھی دھماکوں کی اطلاعات ہیں، تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

اصفہانی اسٹریٹجک طور پر اہم شہر سمجھا جاتا ہے اور یہاں ملٹری ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سمیت کئی اہم تنصیبات اور ایرانی جوہری سائٹس موجود ہیں

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seventeen − eight =