اپریل 1, 2025

ہمیں تم سے پیار ہے، اسرائیلی شہریوں کا اردن کے شاہ عبداللہ کیلئے پیار بھرا پیغام

سیاسیات- ایرانی حملے کو ناکام بنانے میں اسرائیل سے تعاون کرنے پر اسرائیلی شہریوں نے اردن کے شاہ عبداللہ کیلئے محبت بھرے پیغامات جاری کردیے۔

سوشل میڈیا پر اردن کے شاہ عبداللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسرائیلی شہریوں نے اپنے پیار بھرے پیغامات میں کہا کہ ’ہمیں تم سے پیار ہے‘۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل پر ایرانی حملے کے موقع پر اردن اور اسرائیل نے تاریخ میں پہلی مرتبہ فوجی تعاون کیا ہے۔

دوسری جانب اردن کی حکومت کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے ساتھ فوجی تعاون سے انکار کردیا تھا اور واضح کیا کہ اسرائیل کوآپریشن کیلئے فضائی حدود نہیں دی جائے گی اور نہ ہی اردن کی فضائی حدود سے ایرانی میزائل اور ڈرونز کو گزرنے دیں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × five =