سیاسیات- ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے خدشے کے پیش نظر امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں 2 جنگی بحری بیڑے تعینات کر دیے ہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق بحری بیڑوں پرجدید میزائل دفاعی نظام نصب ہے۔
امریکی صدر پہلے ہی ایران کی جانب سے اسرائیل پر جلد حملے کا خدشہ ظاہر کرچکے ہیں۔
امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امکان ہے ایران اسرائیل پر جلد حملہ کرے گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران اسرائیل پر حملہ کر کے کامیاب نہیں ہوسکے گا۔
جوبائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ اسرائیل کے دفاع کے لیے تیار ہے، صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔